فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نئے سال کے آغاز پر امریکا گھومنے کا اعلان

بدھ 4 جنوری 2017 12:59

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نئے سال کے آغاز پر امریکا گھومنے کا اعلان
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے نئے سال کے موقع پر امریکا گھومنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے نئے سال کے تعلق سے اپنے ذاتی چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ وہ امریکاکی تمام ریاستوں میں جا کر وہاں کے لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنا عہد پورا کرنے کے لیے انھیں تقریباً 30 ریاستوں کا دورہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مارک زکربرگ نے کہاکہ ہنگامہ خیز گذشتہ سال کے بعد میرے سامنے باہر نکلنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنے کا چیلنج ہے تاکہ یہ جان سکوں کے وہ کیسے رہتے ہیں، کیسے کام کرتے ہیں اور مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دنیا نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور ایسے میں سڑک سے کیے جانے والے دورے سے انھیں مثبت اثرات کی امید ہے۔گذشتہ سال یہ امید کی جا رہی تھی کہ وہ صدارتی امیدوار ہو سکتے ہیں اور دستاویزات یہ بتاتے ہیں کہ انھوں نے ایسے انتظامات بھی کیے تھے کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے ہیں تو بھی کمپنی پر ان کا کنٹرول برقرار رہے۔واضح رہے کہ انھوں نے گذشتہ سال 365 میل دوڑنے، 25 کتابیں پڑھنے اور مینڈارن یعنی چینی زبان سیکھنے کا عہد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :