کوئی شبہ نہیں پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی، اکرم شیخ

منگل 3 جنوری 2017 23:56

کوئی شبہ نہیں  پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے سابق وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی ،کیس جیتنے کیلئے مجھ سے بہترہاتھوں میں آگیاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس میں بعض اوقات کیس کی تیاری کیلئے 16گھنٹے کام کرناپڑتاہے ،مقدمے کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہ دینے کے باعث وزیراعظم سے رخصت کی درخواست کی جوانہوںنے منظورکرلی۔

پانامہ کیس مجھ سے بہترہاتھوں میں پہنچ گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ مقدمہ قومی نوعیت اختیارکرچکاہے ،میں سمجھتاہوں کہ پانامہ کیس جیتاجاسکتاہی۔

متعلقہ عنوان :