پسنی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدورزخمی

منگل 3 جنوری 2017 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق منگل کو پسنی میں شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں 2مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ د رج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :