کوئٹہ پولیس نے ٹرک سے 480بوتل شراب قبضے میں لے لیا، ڈرائیور گرفتار

منگل 3 جنوری 2017 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) کوئٹہ پولیس نے ٹرک سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ شوکت نے بتایا کہ منگل کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر پولیس نے پیاز سے بھرے ٹرک کی چیکنگ کے دوران 480بوتلیں شراب برآمد کرکے ڈرائیور حمید اللہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :