وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ پولیسنگ کے بعد کار چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی

منگل 3 جنوری 2017 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں سمارٹ پولیسنگ کے طریقے اختیار کئے جانے کے بعد کار چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2016ء کے دوران اسلام آباد سے 249 گاڑیاں چوری ہوئیں جبکہ 2015 میں یہ تعداد 369 تھی پولیس چیک پوسٹوں میں اضافہ کار چوروں کی گرفتاری چوری شدہ گاڑیوں کی ریکوری اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کے بعد ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی دوران 67 کار وموٹر سائیکل چوروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔2016 ء میں اسلام آباد میں موٹر سائیکل چوری کی 177 وارداتیں ہوئیں جبکہ 2015 ء میں یہ تعداد 263 تھی۔

متعلقہ عنوان :