نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کے تحت جاری نجکاری ٹرانزکشن مکمل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ہدایت

منگل 3 جنوری 2017 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن پر زور دیا ہے کہ نجکاری کمیشن آرڈیننس 2000 کے تحت جاری نجکاری ٹرانزکشن مکمل کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ منگل کو اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ وہ ان ٹرانزکشن کو اوپن، صاف اور شفاف بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام موجودہ حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے۔ قبل ازیں چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے نجکاری کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کے منظور کردہ نجکاری پروگرام کے بارے میں وزیر خزانہ کو بریفنگ دی انہوں نے جاری نجکاری ٹرانزکشن اور اس کے بعد کے نجکاری معاملات سے بھی آگاہ کیا چیئرمین نجکاری کمیشن نے وزیر خزانہ کو 31 دسمبر 2016 تک کے چھ ماہ کی کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور نجکاری کمیشن کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :