وزیراعلیٰ بلوچستان نے 12اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کروایا، آغا نواب شاہ

منگل 3 جنوری 2017 23:55

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) و زیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی آغا سید نواب شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کروایاجو خوش آئند اقدام ہے جس سے بلوچستان میں ترقی کی ایک نئی لہر آئے گی اوربلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو نگے ‘یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘آغا سید نواب شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گزشتہ دنوںچین کے شہر بیجنگ میں سی پیک میں 12اہم منصوبوں پرجو معاہدے کئے ان کی ثمرات بہت جلد نظر آئینگے منصوبوں میں 25ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم‘25ارب روپے کی لاگت سے نوکنڈی‘ماشکیل ‘پنجگور شاہراہ کی تعمیر‘40ارب روپے کی لاگت سے پٹ فیڈر سے کوئٹہ کو فراہمی آب کا منصوبہ ‘بوستان اور خضدار میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ‘110کلو میٹر این50‘خضدار بسیمہ روڈ‘210کلو میٹر طویل ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا فیز1‘گوادر بندر گاہ میں5اضافی برتھوں بمعہ بریک واٹر کی تعمیر سمیت دیگر اہم منصوبے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے ان منصوبوں سے بلوچستان میں خوشحالی کی ایک نئی فضاء قائم ہو گی صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں متحدہے جو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :