مقبوضہ کشمیر میں قید روبینہ نامی خاتون کی اب تک مہیا کردہ کوائف کی بنیاد پر شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق فراہم کردہ پتے پر خاتون یا اس کے خاندان کا ریکارڈ موجود نہیں، وزارت داخلہ

منگل 3 جنوری 2017 23:54

مقبوضہ کشمیر میں قید روبینہ نامی خاتون کی اب تک مہیا کردہ کوائف کی بنیاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قید روبینہ نامی خاتون کی پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے اب تک مہیا کردہ کوائف کی بنیاد پران کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق فراہم کردہ پتے پر روبینہ نامی کسی خاتون یا اس کے خاندان کا ریکارڈ موجود نہیں۔وزیر داخلہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی کہ مذکورہ خاتون سے جیل میں ملاقات کرکے اس کے کوائف کی ازسر نو تصدیق کی جائے۔