وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس

منگل 3 جنوری 2017 23:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے مبارک آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے جسٹس علی نواز چوہان کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو شراب سے مرنے والوں کے لئے سینٹ پیٹرز ہائی سکو ل میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں اپم پی اے شکیل مارکس کھوکھر، سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا سمیت پاسٹر افضل نواز نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ واقعہ میں مرنے والوں میں شامل سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریا ں دی جائیں گی جبکہ شراب سے متاثرہ بج جانے والے افراد کے لئے خصوصی علاج کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کا کرسمس پیکج صرف مبارک آباد کے لئے مختص کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا۔