Live Updates

عمران خان کو 2018میں بھی شکست نظر آرہی ہے‘ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

(ن) لیگ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی‘ پانامہ پیپرز کیس عدالت میں ہے اور وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے‘ حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی‘‘ انٹر ویو

منگل 3 جنوری 2017 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو 2018میں بھی شکست نظر آرہی ہے‘ (ن) لیگ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔اپنے ایک انٹر ویو میں رانا تنور حسین نے کہا کہ عمران خان ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پہلے ہی شکست کا سامنا کر چکے ہیں اور انہیں سال 2018 کے عام ا نتخابات میں بھی اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الزام تراشی سے ایک ہارے ہوئے شخص کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس عدالت میں ہے اور وزیراعظم نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے۔ وفاقی حکومت انہیں اس سلسلے میں فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات