بھارتی ہیکرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک کر لی

منگل 3 جنوری 2017 23:53

پشاور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) بھارتی ہیکرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی رائٹ ٹو انفارمیشن ویب سائٹ ہیک کر لی جسے صوبائی حکومت تاحال بحال نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

منگل کونجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہیکرز نے خیبرپختونخوا حکومت کی رائٹ ٹو انفارمیشن ویب سائٹ ہیک کر لی اور ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنی تصاویر لگا دیں ۔ صوبائی حکومت کا محکمہ آئی ٹی ابتک ویب سائٹ بحال نہ کر سکا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ بھی ہیک کرلی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :