Live Updates

توہین رسالت کے فتووں کے بعد عمران خان نے معافی مانگ لی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 3 جنوری 2017 22:29

توہین رسالت کے فتووں کے بعد عمران خان نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین رسالت کا فتویٰ آنے کے بعد معافی مانگ لی۔ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس شروع کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو کلمہ گو ہوتا ہے وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ نبی کریم آخری پیغمبر ، اللہ کے حبیب اُن کی شان میں کسی قسم کی گستاخی کر سکے اور ایسا وہ جان بوجھ کر کرے۔

میں یہ واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ مجھ سے غلطی ہوئی آئندہ کبھی ایسا نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی مانگنے اور توبہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی پیر افضل قادری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا ۔ مفتی پیر افضل قادری نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک تقریر کے دوران کچھ ایسے کلمات کہہ گئے جس سے وہ حضور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کر گئے۔ لہذا ان پر لازم ہے کہ وہ عوام کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :