ڈائنوسار کی معدومی کی وجہ اُن کا جلدی سے افزائش نسل نہ کرنا تھا

منگل 3 جنوری 2017 22:21

فلم جراسک پارک کا ایک منظر
فلم جراسک پارک کا ایک منظر

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کروڑوں سال پہلے زمین سے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب ٹکرایا ، جس کی وجہ سے ڈائنو سار کی نسل ختم ہوگئی۔ اصل میں اس شہاب ثاقب کے ٹکرانے سے تمام ڈائنو سار فوراً ہی ختم نہیں ہوئے۔ شہاب ثاقب سے آنے والی تباہی سے ڈائنو سار کے علاوہ بہت سے جانور، پرندے اور دوسری مخلوق بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)


ماہررکازیات نے اب دریافت کیا ہے کہ شہاب ثاقب کے ٹکرانے کے بعد بچے کھچے ڈائنوسار تیزی سے اپنی افزائش نسل نہ کر سکے اور بتدریج معدوم ہو گئے جبکہ دوسرے جانوروں اور پرندوں کی تعداد چند سالوں میں ہی پہلے سے زیادہ ہوگئی۔


یہ دریافت فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلگری کے سائنسدانوں نے ڈائنوسار کے بچوں اور ایمبریو کے دانتوں کے نشانات کی مدد سے کی ہے۔
جس طرح درختوں کی تہہ ہر سال بدلتی ہے، اسی طرح دانتوں پر بھی ہر روز ایک تہہ بن جاتی ہے، جسے دانت کے تفصیلی معائنے سے دیکھا جا سکتا ہے سائنسدانوں نے ڈائنوسار کے ایمبریو کا معائنہ کرنےکے بعد پتا چلایا کہ ڈائنو سار کو انڈے سینے میں 3 سے 6 ماہ کا عرصہ لگتا تھا، جو چھوٹے ممالیہ کےمقابلے میں بہت زیادہ ہے۔