ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے طالب علموں کے لئے قومی مقابلے میں اول انعام

منگل 3 جنوری 2017 23:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) پروفیسراقبال چوہدری نے لیکچر کے شرکاء کو بتایا کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی نے حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک قومی مقابلے میں ’’دل کا دورہ پتہ لگانے کا آلہ‘‘ کی بنیاد پر اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 21 تا 22 دسمبر منعقدہ ایک قومی مقابلے ’’ڈائس میگا انوویشن اینڈ اینٹر پرونارشپ ایونٹ 2016‘‘ میں ملک بھر کی جامعات کی300 طالب علموں کے پیش کردہ سیکڑوں پروجیکٹس کے درمیان ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے طالب علموں نے اپنے پروجیکٹ ’’دل کا دورہ پتہ لگانے کا آلہ‘‘ کی بنیاد پر پہلا انعام بشمول اسناد حاصل کیا تھا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر محمد قیصر، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اوربین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے طالب علموں کو اُن کی کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :