جامعہ کراچی: کلیہ علم الادویہ کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس 5 جنوری سے شروع ہوگی

منگل 3 جنوری 2017 23:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے کلیہ علم الادویہ کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ کراچی یونیورسٹی فارما کانفرنس 2017 ء بروز جمعرات 5 جنوری سے کلیہ علم الادویہ میں شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر صدارت کریں گے ،مذکورہ کانفرنس کا مقصد عوام میں فارمیسی کے شعبہ کی افادیت اور ایک فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔