وزیر اعلیٰ کا سندھ یونیورسٹی کی نائلہ رند کی مبینہ خودکشی کا نوٹس، آئی جی سندھ رپورٹ طلب

منگل 3 جنوری 2017 23:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ یونیورسٹی کی طلبا نائلہ رند کے مبینہ خود کشی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے نائلہ رند کی مبینہ خودکشی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرا کے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ واقعہ معمولی نہیں اس کی تہہ تک جانا ہوگا، اس قسم کے واقعہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :