وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ خانیوال تیسری بار بھی منسوخ ہوگیا

منگل 3 جنوری 2017 23:49

خانیوال ۔03جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا دورہ تیسری بار بھی منسوخ ہوگیا انتظامیہ کے تمام انتظامات دھرے رہ گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا (آج) بروز بدھ خانیوال کا دورہ کرنا تھا جہاں انہوں نے ہیلتھ کار ڈ زکی تقسیم کے علاوہ، ڈی ایچ کیو کا معائنہ اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کرنا تھیں ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ہیلی پیڈ بنایا جناح لائبریری میں پروگرام کی تیاری کی پورے علاقے کو پولیس کی حفاظت میں دے دیا ۔

بڑے پیمانے پر صفائی کے انتظامات کئے مگر اسی دوران اطلاع ملی کہ لاہور میں ایک چائنیز وفد سے اہم ملاقات ہے اس لئے دورہ منسوخ کردیا گیا ۔ اور دورے کے تمام انتظامات دھرے رہ گئے۔ یہ تیسری بار ایسا ہوا قبل ازیں بھی دورباہ انتظامیہ وزیراعلیٰ کے دورے کے مکمل انتظامات کرچکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :