وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ نے صوبے کی5 محکموں کی8 نان کیڈر افسران کو گریڈ 19 سے اگلی20 گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دیدی

منگل 3 جنوری 2017 23:42

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ نے صوبے کی5 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ نے صوبے کی5 محکموں کی8 نان کیڈر افسران کو گریڈ 19 سے اگلی20 گریڈ میں ترقیاں دینے کی منظوری دے دی ہے،اس سلسلے میںمنگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سمیت متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی،جن محکموں کے افسران کو ترقیاں دی گئیں ان میں آبپاشی ،زراعت ،لائیو اسٹاک ،پاپو لیشن ،ورکس سروسز شامل ہے،حکومتی فیصلے کے مطابق محکمہ ورکس سروسز کی4 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی،ان میں تنویر شاہ،محمد عارف خان ،عبدالمقیم اور کامران آصف شامل ہے،محکمہ آبپاشی کے فیز محمد ڈاہری کو ترقی دی گئی ،ترقی پانے والوں میں محکمہ پاپو لیشن کے علی نواز ،محکمہ زراعت کے نور محمد بلوچ اور محکمہ لائیو اسٹاک کے اسلم پرویز شامل ہیں،ترقیوں کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :