جمہو ریت کو ’’جانے ‘‘ اور وزیر اعظم نوازشریف کو ’’رہنے ‘‘نہیں دیں گے ‘قمر زمان کائرہ

‘آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں نواز شریف کا جینا دوبھر کر دیں گے‘بلاول بہت جلد احتجاجی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے لیکن ہمارا احتجاج جمہوریت کو مضبوط کرے گا‘حکومت کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنہیں باقاعدہ منتخب کروا کر اسمبلیوں میں لایا جا رہا ہے‘ (ن) لیگ نے رحیم یارخاں میں کروڑوں روپے کے ووٹ خریدکر جمہوریت کاقتل اور میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں‘ جنوبی اور مرکزی پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد‘ مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن ،شوکت بسرا ، مصطفی نواز کھوکھرکے ہمراہ پر یس کانفر نس

منگل 3 جنوری 2017 23:42

جمہو ریت کو ’’جانے ‘‘ اور وزیر اعظم نوازشریف کو ’’رہنے ‘‘نہیں دیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہو ریت کو ’’جانے ‘‘ اور وزیر اعظم نوازشریف کو ’’رہنے ‘‘نہیں دیں گے ‘آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارلیمنٹ میں نواز شریف کا جینا دوبھر کر دیں گے‘بلاول بہت جلد احتجاجی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے لیکن ہمارا احتجاج جمہوریت کو مضبوط کرے گا‘حکومت کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں جنہیں باقاعدہ منتخب کروا کر اسمبلیوں میں لایا جا رہا ہے‘ (ن) لیگ نے رحیم یارخاں میں کروڑوں روپے کے ووٹ خریدکر جمہوریت کاقتل اور میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہو ں نے مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر جنوبی اور مرکزی پنجاب کے تنظیمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، ندیم افضل چن ،شوکت بسرا ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف نے جعلسازی سے قوم سے ووٹ لیا اور حکومت بنائی‘نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردینگے اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے‘لیکن دونوں وعدے ابھی تک وفا نہیں ہو سکے‘پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن موجودہ جمہوری حکومت عوام دشمن حکومت بن چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سینٹ سے پاناما بل پاس کرایا ہے اب حکومت اس کو پارلیمنٹ سے منظور کرے جبکہ احتساب کا عمل شفاف نہیں ہو گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔آصف علی زرداری نے 27دسمبر کو شریف برادران کا واضع پیغام دیا ہے ہم جمہوریت کے خلاف نہیں ہم جمہوری لوگ ہیں ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جلد پارلیمنٹ کا حصہ بنے گے۔

انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار داد منظور کی اگر گزشتہ انتخابات میں ہماری حکومت بنتی تو اب تک جنوبی پنجاب صوبے کا وجود عمل میں آچکا ہوتا۔انہوں نے مزید کہا پیپلزپارٹی بہت جلد تنظیمی اور انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے ‘چاروں صوبوں بشمول گلگت بلدستان میں پارٹی کا فال کیا جائے اور ناراض کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔