ملائیشیاء سے آنیوالی دوشیزہ کو فیس بک پر ہونیوالی دوستی مہنگی پڑ گئی

منگل 3 جنوری 2017 23:41

ملائیشیاء سے آنیوالی دوشیزہ کو فیس بک پر ہونیوالی دوستی مہنگی پڑ گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ کو فیس بک پر ہونے والی دوستی مہنگی پڑ گئی ،پاکستانی دوست لاہور ائیر پورٹ پر چھوڑ کرخود غائب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ راشدہ نور کی فیس بک پر پاکستانی نوجوان سے دوستی ہو گئی اور وہ اس سے ملنے کے لئے گزشتہ ماہ 28دسمبر کو کوالالمپور سے لاہور پہنچی۔

لڑکی کے مطابق پاکستانی نوجوان نے اسے سات روز تک مردان میں اپنے ہمراہ رکھا اور منگل کی صبح لاہور ائیر پورٹ پر بٹھا کرکہامیں کچھ دیر بعد واپس آتا ہوں آپ انتظار کر یں مگر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد وہ واپس نہیں آیا اور اسکا موبائل فون بھی بند ہے راشدہ نورنے کہا کہ میرے پاس واپس جانے کیلئے پیسے بھی نہیں میں اب کیا کروں ۔

متعلقہ عنوان :