ملک میںجاری نج کاری کے عمل کو نجکاری آرڈیننس2000کے تحت بروقت تکمیل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،نج کاری کمیشن نج کاری عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے، نج کاری پروگرام حکومت کی ساختی اصلاحات کے ایجنڈا کا اہم حصہ ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

منگل 3 جنوری 2017 23:41

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نج کاری کمیشن پرزور دیا ہے کہ ملک میںجاری نج کاری کے عمل کو نجکاری آرڈیننس2000کے تحت بروقت تکمیل کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں،نج کاری کمیشن نج کاری عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے، نج کاری پروگرام حکومت کی ساختی اصلاحات کے ایجنڈا کا اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں وزارت خزانہ میں نج کاری کے حوالے سے معاملات کا جا ئزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔چئرمین نج کاری کمیشن محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو مقابلاتی کمیشن کی جانب سے منظور کئے گئے نج کاری پروگرام کے حوالے سے آ گاہ کیا۔انہوں نے وزیر خزانہ کو جاری نج کاری ٹرانزیکشنز کی صورتحال اور نج کاری کے بعد کے معاملات پر بریفنگ دی۔انہوں نے 31دسمبر2016تک 6ماہ تک کے لئے نج کاری کمیشن کی کارکردگی سے آ گاہ کیا۔(و خ )

متعلقہ عنوان :