تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ،ڈی ڈی او دلسورہ کاریز قلعہ عبد اللہ عبدالنا فع خان اچکزئی

منگل 3 جنوری 2017 23:37

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء)ڈی ڈی او دلسورہ کاریز قلعہ عبد اللہ عبدالنا فع خان اچکزئی نے کہا کہ تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ کو ڈیو ٹی کا پا پند بنا دیا گیا ہے ڈیوٹی میں غفلت بر تنے پر خاموش نہیں رہیں گے موجودہ حکومت میرٹ کی پا مالی اور نقل کی مکمل بیخ کنی پر یقین رکھتی ہے تعلیم دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہینگے ہمیں بے بس و کمزور نہ سمجھا جائے معمارا ن قوم کی حقیقی معنوں میں صیح تر بیت و رہنمائی ہی ہمارا شیوہ ہے ۔

و ہ زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ قلم کی طا قت کا سہار ا لے کر ہی دنیا کے ترقی یافتہ قوموں کیساتھ برابری کر سکتے ہیں تعلیم کسی نوکری یا اعلیٰ عہدے تک رسائی کا نام نہیں بلکہ اپنے آپ و معا شرے میں تبدیلی اور شعور کا نام ہے سفارش کلچر کے حمایتی نہیں با صلاحیت اساتذہ و طا لب علموں کا ہر فورم پر ساتھ دیتے رہیں گے انھوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں اسکولوں کی اپ گر یڈیشن اور اساتذہ کی خالی آسامیاںصوبائی حکومت کی تعلیم دوستی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

گرلز و بوائز اسکولوںکی حالت زار پرقابو پانے میں مو جو دہ حکومت و ضلعی انتظامیہ داد کے مستحق ہیں ۔