پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کاپانچ رکنی پیپلز کلچرکوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلان

منگل 3 جنوری 2017 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پانچ رکنی پیپلز کلچرکوآرڈینیشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے،جس میں سرفراز راجپر، قیصر خان نظامانی، ایوب کھوسو،بخشن مہرانوی، سلما شاہین اور گل رعناشامل ہے،کمیٹی کا مقصد نامور ادیبوں،شاعروں،ٹی وی اور ڈراموں سے منسلک آرٹس،فنکاراور دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ سے زیادہ رابطہ قائم کرکے ان کو پارٹی کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :