نیشنل میوزیم کراچی میں موجود وکٹوریہ میوزیم کی 2 صندوقیں 24 سال کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

منگل 3 جنوری 2017 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) نیشنل میوزیم کراچی میں موجود وکٹوریہ میوزیم کی 2 صندوقیں 24 سال کے بعد دوبارہ کھولی گئیں ،اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ اور چئیرمین پی اے سی بھی موجود تھے،منگل کو کھولی گئی ایک صندوق سے قیمتی بگڑی کی نوادرات ملی ہیں،اس کے علاوہ پکی مٹی کی بنی ہوئی جالیوں کی مختلف سبیلیں بھی صندوق میں موجود تھیں،نوادرات وکٹوریہ میوزیم کی ہیں،یہ بلڈنگ اب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری بن گئی ہے،میوزیم کی منتقلی کے بعد نواردات لاہور روانہ کی گئی ہیں،جبکہ 1977 میں70 صندوقیں کراچی لائیں گئی تھیں،اس موقع پر ڈی جی نوادرات نے بتایا کہ آخری مرتبہ1993 میں کچھ بکس کھولے گئے تھے،اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ہدایت کی کہ محکمہ ثقافت اپنے تہذیبی ورثے کو مکمل محفوظ رکھے اور صوبے کی تمام نوادرات کو اندرون وبیرون ملک سے واپس لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :