مولانا حنیف جالندھری کاالزامات سے بری ہونا ان کی حقانیت کی دلیل ہے،مفتی محمدنعیم

منگل 3 جنوری 2017 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وفاق المدارس العرابیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف پر اعتماد اواطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وفاق المدارس مدارس دینیہ کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے، وفاق المدارس العرابیہ نے ملک بھر میں ایک نظام تعلیم کے تحت تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اداکیاہے، ،قاری حنیف جالندھری کاالزامات سے بری ہونا ان کی حقانیت کی دلیل ہے، مولانا حنیف جالندھری کی خدمات وفاق المدارس کا اثاثہ ہیں ۔

منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وفاق المدارس العرابیہ کے جنرل سیکرٹری مولانامحمد حنیف پر اعتماد اواطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وفاق المدارس مدارس دینیہ کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے ،جس کی نگرانی میں ہزاروں مدارس دین کی ترویج واشاعت کام کام کررہے ہیں ، وفاق المدارس العرابیہ نے ملک بھر میں ایک نظام تعلیم کے تحت تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیاہے، جس کی خدمات کا دائرہ ملک سے بیرون دنیا تک پھیلا ہوا ہے ،جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری کی شب روز خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، مولانا حنیف جالندھری کیخلاف الزامات اور افواہیں مدارس دشمن قوتوں کا پروپیگنڈہ ہے جس کے تحت وہ مدارس دینیہ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،انہوںنے کہاکہ مولانا حنیف جالندھری کیخلاف لگائے گئے الزامات اور افواہوں کا بروقت سدباب کرکے علماء نے وفاق المدارس المدارس کیخلاف سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیاہے ، اللہ تعالی وفاق المدارس العربیہ پاکستان جیسے ادارے اورانکے منتظمین کو حاسدین کے حسد اور دین دشمن عناصر کے شر اور فتنوں سے محفوظ رکھے۔

(جاری ہے)

اورمن گھڑت الزامات لگانے والوں کوھدایت دے،مولاناحنیف جالندھری ہماراسرمایہ ہیں ہماری خواہش ہے وہ بدستوراپنے عہدے اورمنصب پرکام کرتے رہی گے۔