جامعہ بلوچستان میں شعبہ اسلامیات کے انچارج نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیںاوراقرباء پروری کاریکارڈقائم کیاشعبہ اسلامیات کے ایم فل کے لئے خلاف قانون ٹیسٹ لیاگیاہے

جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالقیوم رنداورحافظ محمدحسن شہاب کا بیان

منگل 3 جنوری 2017 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالقیوم رنداورحافظ محمدحسن شہاب نے کہاہے کہ جامعہ بلوچستان میں شعبہ اسلامیات کے انچارج نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیںاوراقرباء پروری کاریکارڈقائم کیاشعبہ اسلامیات کے ایم فل کے لئے خلاف قانون ٹیسٹ لیاگیاہے،یونیورسٹی قانون کے مطابق اگرکسی شخص کے خاندان کاکوئی فردامتحان دیتاہوتووہ شخص نے پیپربناسکتاہے اورنہ ہی اس کاامتحان لے سکتاہے جبکہ شعبہ اسلامیات کے انچارج نے ایم فل کاپرچہ بناکرامتحان بھی خودلیااور اپنے خاندان کے دوافراداہلیہ اورسالی"رول نمبر208اور209--"کوخودساختہ میرٹ میں پاس بھی کیاجویونیورسٹی قانون کی سراسرخلاف ورزی اوردیگرقابل طلبہ کے حق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ اس زیادتی کے خلاف جے ٹی آئی خاموش نہیں رہے گی بلکہ دیگرطلبہ تنظیموں کے ساتھ ملکراس کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گااورمیرٹ کی پامالی کے خلاف کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے اوراقرباء پروری کوبے نقاب کریں گے انہوں نے وائس چانسلرسے مطالبہ کیاکہ انچارج کے خلاف یونیورسٹی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اوراس عمل کافوری نوٹس لیکراوردوبارہ شفاف امتحانات کااعلان کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :