وفاقی وزیراکرم خان درانی نے لورالائی ٹومرغہ کبزئی،موسی خیل ٹوتونسہ اورتونسہ کرکڑہ سڑکوں کی تعمیرکرنے کی منظوری دیدی

منگل 3 جنوری 2017 23:34

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیروایم این اے مولاناامیرزمان،سابق وزراء حاجی عبدالواحدصدیقی ،مولانا سرور موسی خیل اورژوب کے قبائلی وسیاسی رہنماحاجی محمدخان کبزئی نے جمعیت کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ووفاقی وزیرہاؤسنگ اکرم خان درانی سے ملاقات کی اس موقع پرانہوںنے علاقے کے مسائل پرتبادلہ خیال کیااوروفاقی وزیر اکرم خان درانی نے لورالائی ٹومرغہ کبزئی،موسی خیل ٹوتونسہ اورتونسہ کرکڑہ سڑکوں کی تعمیرکرنے کی منظوری دیدی اوراس کے لئے فوری طور30کروڑروپے ریلیزکردی گئی جس پرجمعیت بلوچستان کے رہنماؤں نے ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان سڑکوں کی تعمیرسے ژوب،موسی خیل،لورالائی اورڈیرہ غازی خان تک سفراورآمدورفت میں آسانی پیداہوگی اورلوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی جس کاخیرمقدم کرتے ہیں درین اثناء عبدالواحدصدیقی،مولاناسرورموسی خیل اورحاجی محمدخان کبزئی نے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اس موقع پررہنماؤں نے ملکی صورتحال اورجمعیت کے صدسالہ اجتماع کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیااوراس اجتماع کوملکی استحکام،نفاذشریعت اوراسلامی تہذیب کے دفاع کے لئے سنگ میل قراردیا۔