ْجمعیت علماء اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن سے مرکزی سرپرست مولاناعصمت اللہ کی اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں کاجماعتی،ملکی صورتحال اوراپریل میں سہ روزہ صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

منگل 3 جنوری 2017 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن سے مرکزی سرپرست مولاناعصمت اللہ نے ان کی رہائش گاہ پراہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے جماعتی،ملکی صورتحال اوراپریل میں سہ روزہ صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاریوں سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیااس موقع پرمولاناعبدالمبین شاہ اخوندزادہ ،حاجی محمدخان کبزئی،خلیفہ محمدخان،ڈاکٹرضیاء اللہ،محمدریاض کاکڑ بھی موجودتھے،قائدجمعیت نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کے سوسال پورے ہوگئے آج سے کئی برس قبل کے مقابلے میں جمعیت کی قوت میں اضافہ ہواہے پارلیمنٹ میں حجم کے لحاظ سے اگرچہ کم ہے لیکن ملکی مسائل اوراہم امورپرجمعیت کی رائے کونظراندازنہیں کیاجاسکتااورملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت کااس اعزازجمعیت کوحاصل ہے انہوںنے کہاکہ اگرجمعیت کاراستہ نہ روکاجائے توآئندہ الیکشن میں بلوچستان اورپشتونخوامیں جمعیت اکثریتی جماعت کے طورپرسامنے آئے گی کارکن صدسالہ عالمی اجتماع کے لئے تیاریاں تیزکریں جس میں کئی ملین لوگوں کی شرکت متوقع ہے اورایک وسیع وعریض میدان میں اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جوملکی سیاست کارخ تبدیل کرے گاانہوں نے کہاکہ ملک پرایک بین الاقوامی سازش کے تحت مغربی تہذیب مسلط کی کوشش کی جارہی ہے نصاب تعلیم میں تبدیلی اسی سلسلے کی کڑی ہے لیکن جمعیت کی موجودگی میں ملک میں خلاف اسلام قانون سازی کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوں گی کارکن اپنی قوت میں اضافہ کریں تاکہ دفاعی حالت سے نکل کرقرآن وسنت کے مطابق سازی کی جائے ،مولاناعصمت اللہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں صدسالہ اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں اس اجتماع کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے علماء کرام کواتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے سیکولرقوتوں کی سازشوں کوسمجھناہوگااسلام کے نام پربننے والے ملک میں اسلام کمزوراورسیکولرقوتیں آزادہ ہیں جن کے خلاف علماء کرام کومتحدہوکرمقابلہ کرناہوگا۔