وزیر اعلیٰ کے مشیر ماحولیات عبیداللہ خان اور سیکرٹری ماحولیات بلوچستان کایکم نومبر کو گڈانی میں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے بحری جہاز کا معائنہ ‘شپ بریکنگ کے دیگر پلا ٹوں میں ماحولیاتی آلودگی اور مزدورں کی سیفٹی بارے اقدامات کا جائزہ لیا

منگل 3 جنوری 2017 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماحولیات عبیداللہ خان بابت اور سیکریٹری ماحولیات بلوچستان سجاد بھٹہ نے یکم نومبر کو گڈانی میں آتشزدگی کے واقعہ میں تباہ ہونے والے بحری جہاز کا معائنہ کیا جبکہ شپ بریکنگ کے دیگر پلا ٹوں میں ماحولیاتی آلودگی اور مزدورں کی سیفٹی سے متعلق کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات گڈانی میں عنقریب ایک لیبارٹری قائم کر رہا ہے جہاں پر بحری جہازوں سے نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کر نے کے بعد انہیں این او سی جاری کی جائیں گی تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے قبل ازیں ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خان نے انہیں سانحہ کے بعد ای پی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی شپ بریکنگ ایسوسی ایشن کے سابقہ چیئر مین دیوان رضوان نے انہیں شپ بریکنگ میں کئے گئے اقدامات اور انہیں در پیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :