تعلیم کے ذریعے ہی سماجی و سیاسی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں، رئیس الدین پراچہ

عبد الجبار راٹھوڑ ، اشرف بوا نی، مصطفی حنیف، شر مین مجید و دیگر کا میمن پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار سے خطاب

منگل 3 جنوری 2017 23:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) حکو مت جمہوری معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جمہوری اقداروں کو مستحکم بنانے میں کوشاں ہے لیکن اس کے لئے ملک کے نوجوان و طلباء کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور تعلیم پر توجہ دینی ہو گا۔ ان خیا لات کا اظہار وفا قی محتسب انشور نس رئیس الدین پراچہ نے میمن پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام کرا چی اسکول آف بز نس اینڈ لیڈر شپ آ ڈیٹوریم میں ’’پر سنلٹی میٹرز‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر میمن پروفیشنل فورم کے صدر عبد الجبار را ٹھوڑ ، چیئرمین اشرف بوانی، مصطفی حنیف، شرمین مجید،تنزیل پاٹکر و دیگرمعززین شہر بھی موجود تھے۔ وفا قی محتسب انشورنس رئیس الدین پراچہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے آئیڈیل ہیں اور قا ئد اعظم کی ذہانت، اصول پسندی، خود اعتمادی، اتحاد و وحدت اور یکجہتی کی پالیسی کو اپنا کرملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے کام کیا جا سکتا ہے کیونکہ قائد اعظم بھی ایسی حکومت چاہتے تھے جو جہات، افلاس اور نا انصافی کا خاتمہ کرے اور ہر شہری کو اخلاقی، معاشی اورمذہبی آزادی حا صل ہو، لہذا تعلیم کے ذریعے ہی قوم کی سما جی اور سیاسی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، تخریب کاری اسلام میں جائز نہیں بلکہ اسلام امن پسندی مساوات، انسانیت اور حقوق العباد کا درس دیتا ہے ہمیں بھی حقوق العباد پر توجہ دینی ہوگی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے میمن پروفیشنل فورم کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا جو قومیں ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔

اس موقع پر میمن پروفیشنل فورم کے صدر عبد الجبار را ٹھوڑ نے کہا کہ ہم تعلیم ، صحت اورفلا حی کام کر کے معاشرے کو بہتر بنانے کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں اور ایسے سیمینار منعقد کرتے ہیں جس سے پاکستان کا نام روشن ہو۔ آخر میںمیمن پروفیشنل فورم کے صدر عبد الجبار راٹھوڑ نے مہمان خصوصی وفاقی محتسب انشورنس رئیس الدین پراچہ کو گلدستہ اور فورم کا نشان پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :