بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گردی کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں لسانیت و صوبائیت پرستی پروان چڑھانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہو چکیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندیاں مودی سرکار کے کہنے پر لگائی گئیں۔ سلامتی کونسل میں بھارتی قرارداد مسترد ہونے سے ثابت ہو گیا کہ انڈیا کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی المحمدیہ سٹوڈنٹس کے وفد سے گفتگو

منگل 3 جنوری 2017 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گردی کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں لسانیت و صوبائیت پرستی پروان چڑھانے کی بھارتی سازشیں ناکام ہو چکیں۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندیاں مودی سرکار کے کہنے پر لگائی گئیں۔ سلامتی کونسل میں بھارتی قرارداد مسترد ہونے سے ثابت ہو گیا کہ انڈیا کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس علم دوست طلبائ تنظیم ہے جو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں المحمدیہ سٹوڈنٹس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر مس?ل المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان محمد راشد، عبدالحنان خالد، جنید الرحمن ، انجینئر سہیل بشیر، حنظلہ عماد، وقار احمد، صفی اللہ ، مظہر علی و دیگر بھی موجود تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے‘ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بھارت کی طرف سے برہان وانی کی شہادت کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری شہید کر دیے گئے۔ ہزاروں زخمی ہوئے۔ سینکڑوں افراد کی بینائی چھین لی گئی۔کشمیری تاجروں کو اربوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن اس کے باوجود ان کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوںنے کہاکہ بھارت خطہ میں امن چاہتا ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے باہر نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کو69برس گزر گئے لیکن وہ تمامتر فوجی وسائل جھونکنے کے باوجود مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی آئندہ وہ اپنے اس مذموم مقصد میں ان شا ئ اللہ کامیاب ہو سکے گا۔

مظلوم کشمیریوں کا طویل عرصہ سے لازوال قربانیاں پیش کرنا قابل تحسین ہے۔بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کیلئے سلامتی کونسل میں قراردادپیش کرنے سے پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

میں سمجھتاہوں کہ حکومت پاکستان کو کسی مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ بلوچستان اور دیگر علاقوںمیں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کرنے چاہئیں اور انڈیا کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاکے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔

کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے‘ پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ انڈیا نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی۔انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت جاری رکھیں گے۔