Live Updates

عاصمہ جہا نگیر نے سپر یم کورٹ سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کر دیا

عمران خان کو کسی چھوٹے بڑے کی عزت کا کوئی خیال نہیں ‘تحر یک انصاف کے’’ میلہ‘‘کے جواب میں حکومت کو بھی میلہ نہیں لگانا چاہیے‘ عمران خان پانامہ کیس پر باہر عدالت لگا بد تمیزی کر رہی ہے ‘تحر یک انصاف نے سڑکوں پر پانامہ کا فیصلہ کر نا ہے تو عدالت میں ’’چنے ‘‘کھانے گئے ہیں ‘پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا کیس عدالت میں ہو اور سڑکوں پر بھی ’’فیصلہ ‘‘کیے جائے سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سینئر رکن کا انٹرویو

منگل 3 جنوری 2017 23:31

عاصمہ جہا نگیر نے سپر یم کورٹ سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیر نے سپر یم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ کیس پر باہر عدالت لگا بد تمیزی کر رہی ہے ‘تحر یک انصاف نے سڑکوں پر پانامہ کا فیصلہ کر نا ہے تو عدالت میں ’’چنے ‘‘کھانے گئے ہیں‘کسی کیس میں ’’فوٹو کاپی ‘‘اور ہیک کر کے حاصل کیے جانیوالے کاغذات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

منگل کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں سپر یم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہا نگیرنے کہا کہ تحر یک کی جانب سے سپر یم کورٹ کے باہر کی جانیوالی بحث کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان سپر یم کورٹ پر دبا? ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے پانامہ کیس کا فیصلہ پٹیشنز نے نہیںعدالت نے کر نا ہے کیس کا کوئی بھی جیتیمگر سب کو تمیز ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس طر ح سڑکوں پر پانامہ لیک کیس فیصلہ سڑکوں پر کر نے اور عدالتوں میں دبا? ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان کو کسی کی عزت کا کوئی خیال نہیں وہ جس کو مر ضی لولا‘لنگڑا جو مر ضی منہ میں آئے کہہ دیتے ہیں حکومت کو بھی چاہیے وہ عمران خان کی باتوں کا اس طر ح پر یس کانفروں میں جواب نہ دیں بلکہ یہ معاملہ سپر یم کورٹ میں چلنے دیا جائے اور سپر یم کورٹ کو مذاق نہ بنایا جائے (ن) لیگ اور تحر یک انصاف کو سپر یم کورٹ کو اپنی سیاست کیلئے استعمال نہیں کر نا چاہیے تحر یک انصاف کے میلے کے جواب میں حکومت کو جواب میں عدالت نہیں لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دھر نے کے دوران سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو انٹیلی جنس کے سربراہ نے بلا کر کہاآپ ہماری مدد کر یں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات