پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء خوردونوش بنانے والون کے خلاف کاروائی جاری، 3فوڈ پوائنٹ سیل

ناقص صفائی پر مختلف ہوٹلوں کو 83ہزار کے جرمانے، بہتری کے لیے وارننگ جاری

منگل 3 جنوری 2017 23:28

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء خوردونوش بنانے والون کے خلاف کاروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء خوردونوش بنانے والون کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میںسمن آباد ٹائون کی ٹیم نے گلشن راوی مون مارکیٹ میں شیر پنجاب ریسٹورنٹ اور مہروز دیسی فوڈز کوصفائی کے انتہائی ناقص حالات، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت،کیچن میں کھلی گندی نالیوں، گندے ٹوٹے پھوٹے فریزرز اور واشنگ کے لیے نامناسب انتظامات پر سربمہر جبکہ خان ٹی سٹال کو 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔

گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے بی بی پاک دامن میںپاک سویٹس کو اشیاء پر لیبلز کی عدم موجودگی اور جگہ جگہ مکڑی کے جالے اور ناقص صفائی پر سربمہر جبکہ مین بازار بی بی پاک دامن میں شاہ جی گھی کو5ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

گڑھی شاہو میں حافظ سویٹس اور حافظ ملک شاپ کوبالترتیب 6500 اور4000روپے جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے غازی آباد میںفروزن فوڈز کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سربمہر کر دیا۔

سلطان محمود رو ڈ پر بسم اللہ پکوان سنٹر کو ناقص صفائی پر 7ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے فائن سویٹس اینڈ بیکرز کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، کیچن میں چکنائی سے بھرے فرش اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ کیا۔سکھ نہر میں نیو شہاب ہوٹل کو6500روپے جرمانہ،داتا گنج بخش ٹائون میں تگار ٹی سٹال کو صفائی کے ناقص حالات پر 2ہزار، فلیمنگ روڈ پر زاہد ملک شاپ کو 5ہزار،علامہ اقبال ٹائون میں علی الفضل ریسٹورنٹ کو 20ہزار،کیکس اینڈ بیکس کو 4500روپے ،نشتر ٹائون میں سپر فائن بیکرز کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اوراشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے پر15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور بہتری کے لیے ایک ہفتے کی وارننگ دے دی۔

متعلقہ عنوان :