فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ ماہ سیل ہونے والے پروڈکش یونٹس، بیکریوں کی اپیلوں کی سماعت

سویڈش ڈیریز ، گورمے فوڈز اور پریمئیر انڈسٹریزکو,5 5 لاکھ ،سلمان سویٹس کو50 ہزار،بہتری کی مہلت ہائی کلاس فوڈز، الفضل ملک، حافظ بیکری کو 20، پھجا سر ی پائے کو 25 ہزار جرمانہ، ایڈمز ملک اور ڈوسے فوڈز کو دوبارہ پیشی کا حکم مدت مہلت میں تمام قوانین کی پاسداری کرنے پر ہی دوبارہ پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی‘ ڈی جی فوڈ اتھار ٹی نو رالامین مینگل

منگل 3 جنوری 2017 23:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے لاہور ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ دنوں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں میں سیل ہونے والے پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور بیکریوں کی اپیلوں کی سماعت کی۔ سماعت میں جہلم میں واقع سویڈش ڈیریز کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 14 دن میں بہتری لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عمارت کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔

تاہم 14دن میں تمام قوانین پر عمل کرنے کی صورت میں ہی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔گوجرانوالہ میں واقع گورمے فوڈز کو 5 لاکھ جرمانہ ، ڈی سیلنگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانوالہ بدر رمیز کو ہدایت جاری کیں کہ وہ ایک ہفتے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیں اور تسلی بخش حالات ہونے پر پروڈکشن کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ میں واقع پریمئیر انڈسٹریز(جہاں دودھ کی تیاری کے لیے دودھ کی صورت میں خام مال موجود ہی نہیں تھا اور دودھ کی تیار ی میں نباتاتی تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا) کو ذاتی سماعت کے موقع پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ، ڈی سیل اورمعیار کوقوانین کے مطابق بنانے کے لیے دو ماہ وقت دیا جس کے بعد معائنے کر کے پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی ۔

گوجرانوالہ میں سلمان سویٹس گوجرانوالہ کو50ہزار روپے جرمانہ اور 7 دن کی مہلت، واقع ہائی کلاس فوڈز(پراڈکشن یونٹ ) کو 200,000 روپے جرمانہ عائد کیااور 7 دن کی مہلت، لاہور میںداتا گنج بخش ٹائون میں واقع الفضل ملک کو 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 3 دن ،فیصل آباد میں حافظ بیکری کو20,000 روپے جرمانہ اور 3 دن، راوی ٹائون میں پھجا سر ی پائے کو 25,000 روپے جرمانہ اور 3 دن، راولپنڈی میں اسامہ چائے کوایک ہفتے میں حالات بہتر کر کے دوبارہ حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سیل کر دیا گیا تا ہم فالتو اور مضر صحت سامان کو ضائع کرنے اور اگلی پیشی تک حالات ٹھیک نا کرنے پر دوبارہ سیل کرنے کی وارننگ دی ۔

ساہیوال میں واقع ایڈمز ملک اور لاہور علامہ اقبال ٹائون میں واقع ڈوسے فوڈز کو ایک ہفتے کے اندر حالات مزید ٹھیک کر کے دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :