وفاقی وزیرداخلہ کاروبینہ نامی خاتون کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ

چوہدری نثارعلی کی متعلقہ خاتون کے کوائف فراہم کرنےاورمکمل رپورٹ(آج)منگل کووزارت داخلہ میں پیش کرنے کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 21:21

وفاقی وزیرداخلہ کاروبینہ نامی خاتون کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء) :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روبینہ نامی خاتون کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور متعلقہ خاتون کے کوائف فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو ہدایت دی کہ متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے نادرا وہاں سے اصل حقائق معلوم کرے اور مکمل رپورٹ (آج) منگل کو وزارت داخلہ کو پیش کی جائے ۔مزید برآں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گلگت بلتستان کے ڈی جی سکاؤٹس بریگیڈیئر اعجاز الرحمن نے پیر کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ڈی جی بریگیڈیئر اعجاز الرحمن کو ہدایت کی کہ بدلتے حالات خصوصاً سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جی بی سکاؤٹس کی تربیت اور تیاری جدید خطوط پر استوار کی جائے۔ جی بی سکاؤٹس کی تاریخ گرانقدر قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی سے عبارت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شمالی سرحدوں کی حفاظت اور گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام میں جی بی سکاؤٹس کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

متعلقہ عنوان :