جعلی ڈگری کیس ، ایف ائی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پرسماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی

منگل 3 جنوری 2017 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ایف ائی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔منگل کو کراچی کی مقامی عدالت میں ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ایگزیکٹ کے وکیل کا کہنا تھا جعلی ڈگری کیس میں ایف ائی اے نے 85 سے زائد گواہ ظاہر کئے اور 25 گواہان کے بیان قلمبند کئے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے آج تک کوئی گواہ پیش نہ کیا جا سکا عدالت سے استدعا ہے ایگزیکٹ کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے جعلی کیس کو ختم کرایا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے ایگزیکٹ کے خلاف مقدمے میں سی ای او سمیت 17 ملزمان ضمانتوں پر رہا ہیں تمام ملزمان پر ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ڈگری بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :