میانی صاحب قبرستان اراضی کیس:میٹروبس اورلیسکوانتظامیہ کی ہائیکورٹ طلبی

عدالت کالیسکوکواراضی کا50فیصد کرایہ2کروڑ20لاکھ2یوم میں جمع کرانےکاحکم،کیس کی سماعت6 جنوری تک ملتوی،بتایاجائےغریب افرادکووفات کے بعدکہاں دفن کیاجائیگا،عدالت کے ریمارکس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 17:10

میانی صاحب قبرستان اراضی کیس:میٹروبس اورلیسکوانتظامیہ کی ہائیکورٹ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء): لاہورہائیکورٹ‌ میں میٹرو بس اورلیسکو کی جانب سے میانی صاحب قبرستان کی اراضی استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کےڈی جی کی ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں طلب کیاگیا،کیس کی مزید سماعت6جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے میٹرو بس اورلیسکو کی جانب سے میانی صاحب قبرستان کی اراضی استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایاجائے،غریب افرادکو وفات کے بعد کہاں دفن کیاجائےگا۔عدالت نے لیسکوکو بھی اراضی کا50فیصد کرایہ2کروڑ20لاکھ2یوم میں جمع کرانےکا حکم بھی دیا۔واضح رہے درخواست گزارنے مئوقف اختیار کیا ہے کہ میٹروبس کیلیے قبرستان میانی صاحب کی حاصل کردہ اراضی کی قیمت ادا نہیں کی گئی۔لیسکو نےقبرستان کی1کنال 3مرلےاراضی کا کرایہ ادا نہیں کیا۔قبرستان کی اراضی 1986 سے استعمال کی جارہی تھی۔