کراچی، ریڈ زون کے علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد

منگل 3 جنوری 2017 16:54

کراچی، ریڈ زون کے علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر 2 ماہ کے لئے پابندی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء) شہر قائد کے ریڈ زون کے علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ریڈ زون کے علاقوں میں 60 روز کے لئے احتجاج، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق شہر قائد کے ریڈزون کے تمام علاقوں میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ ریڈزون میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی اور بلاول ہاؤس بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :