Live Updates

مریم نوازکے پاس نوازشریف کاپیسہ ہے،عمران خان

پیسے کی ٹریل بتانا نوازشریف کا کام ہے ہمارا نہیں،مریم نوازمے فیئرفلیٹس کی اصل مالکہ تھی،مریم نوازٹرسٹی نہیں بلکہ بینیفیشنری اونر تھی،جیسے ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی تھی ویسے ہی قطری خط بھی جھوٹ ہے،ثبوت ادارے دیں یہ کام سیاسی جماعت کانہیں ہوتاایف آئی اے اوردیگراداروں کی ذمہ داری ہے کہ تحقیقات کریں،چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 3 جنوری 2017 16:16

مریم نوازکے پاس نوازشریف کاپیسہ ہے،عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03جنوری2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاے کہ مریم نوازکے پاس نوازشریف کا پیسہ ہے،پیسے کی ٹریل بتانا نوازشریف کا کام ہے ہمارا نہیں،مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی اصل مالکہ تھی،ہم ثابت کریں گے کہ کوئی ٹرسٹ نہیں تھا،مریم نوازٹرسٹی نہیں ،بینیفیشنری اونر تھی،جیسے ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی تھی ویسے ہی قطری خط بھی جھوٹ ہے،ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے کہ تحقیقات کریں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سنا تھا کہ مریم نوازکو 2 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ مل گیا۔ یہاں تو کام ہی تحفوں پر چلتا ہے۔ مریم نوازہرجگہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ مریم نوازکے پاس نوازشریف کا پیسہ ہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازکے پاس کہاں سے پیسہ آیا؟مریم نواز نے اس رقم کو فیملی کا پیسا قرار دیا، جس کا مطلب نوازشریف کا پیسہ ہے۔

نوازشریف کا پیسہ منی لانڈرنگ کر کے باہر گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2004 میں مے فیئر کے فلیٹس کی قیمت چار ارب روپے تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کاموٹو گینگ روزانہ کہتا ہے کہ ہم نے ثبوت نہیں دیے۔اسحا ق ڈار کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان ہے کہ پیسہ کیسے لندن گیا۔ جوچیزفراڈنہیں وہ اسحاق ڈارکا حلف نامہ ہے۔یہ جو کچھ دن ہمیں ملے اس دوران ہم نے مزید شواہد اکٹھے کیے۔

شواہد کے مطابق نیلسن اور نیسکول مریم نواز کی ہی کمپنیاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پانچ سال میں حسین نواز نے 74 کروڑ دیے۔قاضی فیملی نے اس کام میں اپنا کردار دکھایا۔مے فیئر کے چار فلیٹس کی قیمت 2004میں چار ارب روپے تھی۔مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی حقیقی مالک ہیں،فائدہ اٹھاتی تھیں یہ کوئی ٹرسٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی سی آئی جے سے پاناما کیس کے سارے کاغذات نکلوا لیے ہیں، کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا، اب دو ہفتوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر جمہوری اور جمہوری ڈکٹیٹر بننا چاہتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاناما لیکس میں نام آنیوالوں میں سے کسی نے آئی سی آئی جےسے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےپارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولا۔ٹرمپ کے فون اور وکیل بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ثبوت دینا اداروں کا کام ہے،سیاسی جماعت کا کام ثبوت دینا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمے داری ہے کہ تحقیقات کریں، تحقیقات اورثبوت اکٹھے کرنا ملکی اداروں نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر کا کام ہے۔ چھابڑی والےکوبھی پتا ہےقطری خط فراڈ تھا،سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گیا۔جب بھی قانون توڑا جائے ،پیسا چوری ہوسیاسی تنظیم نشاندہی کرتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات