تھائی آرمی چیف کا آئندہ مارشل لا نہ لگانے کا عہد

ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکا ہوں ، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے،جب انتخابات ہوں تو سب اسے تسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی،جنرل چلر مچائے ستھیساتھ

منگل 3 جنوری 2017 15:19

تھائی آرمی چیف کا آئندہ مارشل لا نہ لگانے کا عہد
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے ملک میں مارشل نہ لا لگانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکا ہوں ، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں تھائی لینڈکے آرمی چیف جنرل چلر مچائے ستھیساتھ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ کیا اس سے سبق سیکھ چکا ہوں ، تصدیق کرتا ہوں مارشل لا نہیں لگائیں گے اور اب اس کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے، جب انتخابات ہوں تو سب اسے تسلیم کریں اور فوج بھی انہیں مسترد نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں 2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر فوج اقتدار میں آگئی تھی، فوج نے نئے آئین کو حتمی شکل دینے کے بعد ملک میں انتخابات کا وعدہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :