Live Updates

جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 13:26

جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) جناح ہسپتال لاہور میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں معاملہ اٹھانے کے لئے توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا۔ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جناح ہسپتال لاہور میں مریضہ کی ہلاکت کا معاملہ اٹھانے کے لئے توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

توجہ دلاﺅ نوٹس رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرایا گیا جس میں مریضہ کو علاج اور بیڈ فراہم کرنے کے بجائے ٹھنڈے فرش پر لٹانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مریضہ کی ہلاکت پر ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے نوٹس میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قصور کی ساٹھ سالہ زہرہ بی بی کو پہلے پی آئی سی لایا گیا جہاں سے اسے سروسز بھیج دیا گیا۔ سروسز والوں نے زہرہ کو جناح ہسپتال بھجوا دیا جہاں وہ کئی گھنٹے ٹھنڈے فرش پڑی رہی اور آخر کار دم توڑ گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات