پشاور: چارسدہ روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 13:09

پشاور: چارسدہ روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے صبح 6 بجے پولیس اہلکار کو گھر سے نکلتے وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے جاں بحق اہلکار کی میت کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسی مقام پر ڈی ایس پی ریاض الاسلام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا بھی ان کے ہمراہ تھا جو شدید زخمی ہوگیا۔