وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیرکی جیل میں قید پاکستانی خاتون روبینہ کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 3 جنوری 2017 13:09

وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیرکی جیل میں قید پاکستانی خاتون روبینہ کے ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03جنوری۔2017ء) وزارت داخلہ نے مقبوضہ کشمیرکی جیل میں قید پاکستانی خاتون روبینہ کے بارے میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرلیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیل میں قید روبینہ نامی خاتون کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد وزارت داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا اور ہائی کمیشن کو متعلقہ خاتون کے مکمل کوائف جلدازجلد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیرداخلہ نے نادرا حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ میڈیا پر چلنے والے خاتون کے ایڈریس کی بھی تصدیق کی جائے اور منگل تک مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیااورمتعلقہ خاتون کے کوائف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے نادرا کو ہدایت کی کہ متعلقہ خاتون کا جو ایڈریس اب تک سامنے آیا ہے، نادرا وہاںسے اصل حقائق معلوم کرے اور مکمل رپورٹ آج منگل کو وزارت داخلہ کو پیش کی جائے۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاو¿ٹس کوہدایت کی ہے کہ بدلتے حالات خصوصاً سی پیک کے تناظر میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جی بی اسکاﺅٹس کی تربیت و تیاری جدید خطوط پر استوار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :