21سالہ لڑکی نے دنیا کا سب سے بڑا پزل مکمل کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 جنوری 2017 23:49

21سالہ لڑکی نے دنیا کا سب سے بڑا پزل مکمل کر لیا
اس 21سالہ لڑکی نے دنیا کا سب سے بڑا پزل مکمل کر لیا ہے۔ یہ پزل 22 فٹ لمبا ہے اور اس میں 40 ہزار 230 ٹکڑے استعمال کیے گئے ہیں۔اس پزل کو مکمل کرنےمیں اس لڑکی کو دومہینوں میں 460 گھنٹے لگے۔ایمانڈا فینچ نامی اس لڑکی نے اپنا پہلا 1000 ٹکڑوں کا پزل 7سال کی عمر میں مکمل کیا تھا۔

(جاری ہے)

15 سال کی عمر میں اس نے 24ہزار ٹکڑوں کا پزل مکمل کیا۔دو سال پہلے اس نے ایک 33 ہزار 600 ٹکڑوں کا پزل بھی مکمل کیا تھا۔ جب ایمانڈا کو معلوم ہوا کہ اس سے بھی بڑا پزل آ رہا ہے تو اس نے بڑا پزل اپنےو الدین کے گیراج مکمل کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ اتنی زیادہ جگہ صرف گیراج میں ہی دستیاب تھی۔ایمانڈا کو امید ہے کہ جلد ہی اس سے بھی بڑا پزل آئے گا۔

متعلقہ عنوان :