کوئٹہ، آئے روز اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسوس ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

پیر 2 جنوری 2017 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کے کاسی اور شہید دائود خان کاسی ایڈووکیٹ کے بھائی کے اغواء کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکمران بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں امن وامان کے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں عملاً عوام کے جان و مال کا تحفظ ایک مال بن چکا ہے آئے روز اغواء برائے تاوان جیسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسوس عمل ہے اور دن دیہاڑے ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے بیٹے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جس سے یہ سوالات جنم لیتے ہیں کہ یہ کون سے عوامل ہیں کہ حکمرانوں اور انتظامیہ عوام کی حفاظت میں ناکام دکھائی دیتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اس سے پہلے قبل بھی ایسے واقعات کی مذمت کی اور تشویش ظاہر کی ہے کہ حکمران عوام کے تحفظ میں کیوں ناکام ہوچکے ہیں اورپارٹی ڈاکٹر عبدالمالک کاسی اور ان کے خاندان کیساتھ ہرمشکل گھڑی میں ان کیساتھ ہیں اور اس طرح واقعات کی مذمت کرتے ہیں ۔