سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ہندو میرج بل 2016ء منظور کر لیا
پیر 2 جنوری 2017 23:24
(جاری ہے)
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کچھ کالعدم تنظیموں کو تحفظ دینے کے ایشو پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی جانب سے جو پابندی لگائی گئی ہے اسے پاکستان میں نہ لگانے کی کیامنطق ہی انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے جیش محمد کو تحفظ دینے کے لئے نہ کہا ہوتا تو چینی حکومت بیچ میں نہ آتی۔
ہمیں یہ بتایا جائے کہ جس تنظیم پر پاکستان میں عسکریت پسند تنظیم ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے اس تنظیم کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے کیوں تحفظ دیا جا رہا ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت اس سلسلے وضاحت کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسی تنظیم پر پابندی لگانا اور کسی پر نہ لگانا بہت سے سنجیدہ سوالات اٹھاتا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ حکومت پاکستان سے اس بارے وضاحت طلب کرے گی۔ کمیٹی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وزارت داخلہ نے نیکٹا کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس گزشتہ دو سالوں میں ایک مرتبہ بھی نہیں بلایا ۔ وزیر داخلہ نے جواب میں یہ کہا ہے کہ یہ سوال ان سے نہیں بلکہ وزیراعظم سے پوچھا جائے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سینیٹ کمیٹی نے نیکٹا ترمیمی بل گزشتہ مئی میں منظور کیا تھا لیکن اس پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ نیکٹا ترمیمی بل پر پیشرفت کی جائے۔ نیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس نے کمیٹی کو بتایا کہ احمدیوں کی عبادت گاہوں پر چکوال کے علاقے دلمیال پر حملے کا بنیادی کردار ایک پاکستانی نژاد کینیڈا کا شہری ہے جو اب تک آزاد گھوم رہا ہے۔ این سی ایچ آر نے اس شخص کے حملے میں ملوث ہونے کے بارے کینیڈا کے ہائی کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہیں دوبارہ آباد کیا جائے اور متاثرین کو معاوضے دئیے جائیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ مزدوروں کو یونین سازی کے مواقع کم دئیے جا رہے ہیں اور تقریباً 90فیصد مزدور یونین سازی کے حق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے کو ایجنڈے پر رکھا جائے۔ کمیٹی نے مزدورں کے قوانین اور یونین سازی کے مسئلے کو اگلے اجلاس میں ایجنڈے پر رکھنے کا فیصلہ کیا جس میں مزدور وں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ بی آئی ایس پی کے وسیلہ روزگار پروگرام کے تحت سروس پروائڈرز کو تربیت کی رقم ابھی تک نہ فراہم کرنے کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.