پی آئی اے پریمیئرسروس سے ادارے کو4ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا

ادارے کا سروس بند کرنے پر غور ،آپریٹنگ منافع بھی 4ارب روپے کم ہو گیا

پیر 2 جنوری 2017 23:24

پی آئی اے پریمیئرسروس سے ادارے کو4ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2017ء) پی آئی اے پریمیئرسروس سے ادارے کو4ماہ میں70کروڑ کا نقصان ہوا،پی آئی اے نے سروس بند کرنے پر غور شروع کردیا،آپریٹنگ منافع بھی 4ارب روپے کم ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر14 اگست 2016ء کو پریمیئر سروس کا آغاز کیا تھا اور4ماہ میں پریمیئر سروس سے پی آئی اے کو70کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جس کے بعد اس سروس کو پہلی سہ ماہی میں بند کرنے پر غور شروع کردیاگیا ہے،2016ء میں پی آئی اے کو آپریٹنگ کی مد میں بھی نقصان ہوا ہے اور آپریٹنگ منافع9ارب سے کم ہوکر5ارب روپے رہ گیا ہی۔

متعلقہ عنوان :