پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کیلئے خوشخبری، شاندار پیکج متعارف کروا دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 22:01

پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کیلئے خوشخبری، شاندار پیکج متعارف کروا ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جنوری2017ء) پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کیلئے شاندار پیکج متعارف کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے نئے سال کی شروعات پر اپنے براڈ بینڈ صارفین کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل نے 1 ایم بی اور 2 ایم بی انٹرنیٹ پیکج استعمال کرنے والے صارفین کو صرف 100 روپے کے اضافے سے اںٹرنیٹ کی سپیڈ ڈبل کروانے کی پیش کش کی ہے۔ 1 ایم بی کے صارفین اپنے پیکج کو 2 ایم بی جبکہ 2 ایم بی کے صارفین 4 ایم بی کے پیکج پر منتقل کر سکتے ہیں۔ اس آفر کا اطلاق 31 مارچ تک رہے گا۔ جبکہ پرانے اور نئے تمام صارفین یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔