لاہور کی سنٹرل جیل میں 54فیملی رومز تیار ، قیدیوں کے اہل خانہ ہر 3ماہ بعد 4روز کیلئے فیملی رومز میں ٹھہر سکیں گے‘ آئی جی جیل خانہ جات

پیر 2 جنوری 2017 23:24

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) لاہور کی سنٹرل جیل میں 54فیملی رومز تیار کر لیے گئے ، قیدیوں کے اہل خانہ ہر 3ماہ بعد 4روز کیلئے فیملی رومز میں ٹھہر سکیں گے۔

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق لاہور کی سنٹرل جیل میں 54فیملی رومزتیار کر لیے گئے ہیں ، جن میں کچن اواش روم اور دیگر تمام سہولیات بھی موجود ہو ں گی، قیدیوں کے اہل خانہ ہر 3ماہ بعد 4روز کیلئے فیملی رومز میں ٹھہر سکیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ رواں سال سنٹرل جیل سمیت 4جیلوں میں فیملی رومز کاافتتاح کیا جائے گا،قیدیوں کے اہل خانہ ہر 3ماہ بعد 4روز کیلئے فیملی رومز میں ٹھہرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :