ایم کیوایم پاکستان کاووٹ بینک قائم ودائم اورمحفوظ ہے 2018ء میںایم کیوایم بڑی کامیابی حاصل کرے گی ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار

انشاء اللہ حق پرستی کایہ قافلہ حیدرآبادمیںبھی ریکارڈجلسہ کرکے ایم کیوایم پاکستان پر مضبوطی واعتمادکااظہارکرے گا،کنوینرایم کیوایم کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمد فاروق ستارکا پیرالہٰی بخش کالونی میںتمام ونگزاور شعبہ جات کومبارکباداورشاباش دینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب

پیر 2 جنوری 2017 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ مالی مسائل کے باوجودشاندارجلسہ کاانعقادحق پرست عوام کی مرہون منت ہے۔ہمارے شعبوںنے اے پی ایم ایس اوکے قیام کے وقت جس طرح بے مثال جذبے سے تحریک کوسنبھالہ تھا۔سینٹرل ایگزیکٹوکونسل ،اے پی ایم ایس او،شعبہ خواتین،ایلڈرزونگ، لیبر ڈویژن ، میڈیکل ایڈ ،لیگل ایڈ،شعبہ ٹرانسپورٹ،شعبہ اطلاعات،نیوز،ویڈیو،فوٹواورمنتخب عوامی نمائندوںنے جس طرح بے مثال کام کرکے جلسے میںبھرپورکرداراداکیا، ہمیں اپنے اپنے ایک ایک کارکن اورایک ہمدردپرفخرہے اورہمارے ذمہ داران ہماری آنکھوںکاتاراہیںجومختصرنوٹس پربھی بڑے سے بڑے پروگرام کاانعقاد کرتے ہیں۔

ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے یہ بات ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کومبارکباداورشاباش دینے کے لئے منعقدہ اجلاس میںکہی۔

(جاری ہے)

جس میںمنتخب سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،بلدیاتی نمائندے اوردیگرذمہ داران موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حق پرستی کایہ قافلہ حیدرآبادمیںبھی انشاء اللہ ریکارڈجلسہ کرکے ایم کیوایم پاکستان پر مضبوطی و اعتمادکا اظہار کرے گا ،ہمارے ساتھی دبائو،جبراورابترصورتحال کے باوجودڈٹے رہے اورایم کیوایم پاکستان کاکسی صورت ساتھ نہیںچھوڑا۔

اب عملی کام کی ضرورت ہے ،ہمیںاپنے مطالبات کو عملی جامہ پہناناہے اورمخالفین کوخاطرمیںنہ لاتے ہوئے اپنے اتحادسے بلدیاتی اداروںکواختیارات اورسندھ کے شہری علاقوںکے ساتھ روازیادتیوںکابھی خاتمہ کرتاہے۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے علاوہ ذمہ داران کوفرداًفرداًمبارکبادبھی پیش کی اورکہاکہ جس کے ساتھ اتنی اچھی ٹیم ہواسے کوئی کمزورنہیں کرسکتا، ہمارا ووٹ بینک قائم ودائم اورمحفوظ ہے ہم 2018ء میںبھی کامیابی حاصل کریںگے۔اجلاس سے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان نے بھی خطاب کیا اورنشترپارک جلسے کی کامیابی کے لئے تمام ونگزاورشعبہ جات کی شاندارکارکردگی پرانہیںمبارکبادپیش کی۔